بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے قوم کو حیران کر دیا، بغیر مانگے ن لیگ کی رہنما کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

datetime 8  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نازیہ راحیل نے مسلم لیگ (ن) سے ٹکٹ مانگا لیکن انہیں تحریک انصاف نے ٹکٹ دے دیا ہے، نازیہ راحیل دو دفعہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے انتخاب لڑ چکی ہیں، نازیہ راحیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اس خبر کی میں تردید کرنا چاہتی ہوں، 2008 اور 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑی تھی اور اسمبلی میں پہنچی تھی اور انشاء اللہ میں 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑوں گی، نازیہ راحیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان کا نام اپنی ویب سائٹ پر دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ جھوٹی ہے، میں نے کبھی تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، میں ان سے پوچھنا چاہوں گی کہ انہوں نے میرا نام ویب سائٹ پر کیوں دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکیل سے مشاورت کر رہی ہوں اور ہو سکتا ہے کہ میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں، نازیہ راحیل نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اس لیے یہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ اس طرح نازیہ راحیل نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔ عمران خان نے آج دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تمام امیدواروں کے پروفائل خود چیک کیے ہیں اور خود تمام امیدواروں کا فیصلہ کیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اتنا بڑا بلنڈر کیسے کر سکتی ہے۔‎



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…