بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ایوارڈز شوآئیفا رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہوگا

datetime 8  جون‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے نامور ایوارڈ شو آئیفا میں اس سال معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئیفا ایوارڈز رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔اس ایوارڈ کو ملنے کی خوشی بیان کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’میں آئیفا کا شکر گزار ہوں جس نے سینما میں کی گئی میری محنت کو سراہا، میں خوش قسمت ہوں جو اس فلم انڈسٹری کا حصہ بنا، مجھے یہاں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ ’سینما میں گزارے

ان 34 سالوں میں، میں نے بہت سے بہترین سفر طے کیے، جب میرے جیسے اداکاروں کو اس عمر میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جاتا تو میں سوچتا ہوں کہ مزید 34 سال بھارتی اور انٹرنیشنل سینما میں کام کرنے کی کوشش کروں اور نئی چیزیں ڈھونڈوں، مجھے خوشی ہے کہ آئیفا نے مجھے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایسے ہر ایوارڈ کے ساتھ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی انڈسٹری میں رہ کر پوری ذمہ داری سے کام کروں گا

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…