پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدپہلا کام کیا کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ میں مقیم پاکستان اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستانی سفیر علی جہانگیر نے پاک، امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی برادری کے ساتھ تعلقات استوار کرنا شروع کردیے۔

علی جہانگیر کی جانب سے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد کے نام لکھے گئے خط میں پاکستانی سفیر نے لکھاہے کہ تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دْور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریں گے ، جس نے ا مریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوان بڑے متحرک ، تعلیم یافتہ اور مستقبل کی امید ہیں۔۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک ، افغانستان پالیسی کے اعلان کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں ۔امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون بند کردیا ہے۔ البتہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔ یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد گزشتہ ماہ 8 مئی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔جس کے بعد 30 مئی کو علی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کاچارج سنبھالا۔علی جہانگیر صدیقی جلد امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…