جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی امدادی اہلکار کابیوہ شامی خواتین کے ساتھ انتہائی شرمناک کام میں ملوث ،مجبور عورتوں کو کس طرح استعمال کیاجارہاہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی انکشاف کیا ہے کہ شام میں بیوہ خواتین کو برطانویوں کی جانب سے عطیہ کردہ غذائی امداد کے حصول کے مقابل جنسی طور پر بلیک میل کیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق ایک معروف اہل کار نے غریب بیواؤں سے جنسی خدمات کے حصول کے لیے

ان امدادات کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔اخبار نے بتایا کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ایک سوسائٹی نے شام میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے امدادات تقسیم کیں۔ اس تنظیم کو چلانے والا شخص امدادات کو جنسی خدمات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔اخبار نے انکشاف کیا کہ وہ حلب کے مغربی نواح میں انسانی امداد کے شعبے میں کام کرنے والے مذکورہ اہل کار کی جانب سے ارسال کردہ موبائل پیغامات پر مطلع ہوا جن میں اس اہل کار نے خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ غذائی امداد حاصل کرنے کے مقابل اسے برہنہ تصاویر بھیجیں۔ اخبار کے مطابق بعض خواتین غذائی امداد کی مقدار پر سودے بازی کے بعد یہ مطالبہ پورا کرنے پر آمادہ ہو گئیں۔ البتہ بعض دیگر خواتین نے اس سے انکار کر دیا جس پر اس اہل کار نے ان خواتین سے بات چیت کا سلسلہ فوری طور پر ختم کر دیا اور انہیں انسانی امداد بھی حاصل نہ ہو سکی، ان میں زیادہ تر بیوہ خواتین تھیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ برطانوی فلاحی سوسائٹی کو اس شخص کی سرگرمیوں کا علم تھا یا پھر سوسائٹی کے کسی ورکر نے اس شخص کو جنسی خدمات حاصل کرنے کے واسطے استعمال کیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…