جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

datetime 3  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر کو پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ قرار دینے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر کرارا جواب دیا ہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کاسٹ نے سی این این نیوز 18 کو انٹرویو دیا تھا جس میں ان سے پاکستان میں فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔فلم میں معان کردار ادا کرنے والی سورا بھاسکر

کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بات ہی کیوں کریں وہ ایک ’ناکام ریاست‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ کیوں مجھے پاکستان کا ترجمان سمجھتے ہیں آپ ایک ایسے ملک سے کیا امید کرسکتے ہیں جو شرعی اصولوں پر چلتا ہو؟سورا بھاسکر نے زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک غیر سیکولر ریاست ہے جہاں فضول چیزیں ہوتی ہیں یہاں تک کہ پاکستان کی بول چال بھی بدترین ہے تاہم عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کو ٹوئٹر پر کرارا جواب دیتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان وہی ملک ہے جسے آپ نے 2015 میں بہترین ملک قرار دیا تھا اور یہ پچھلے چند سالوں میں ہر لحاظ سے بہترین ہو چکا ہے، یہ اپنے مہمانوں کو بڑے دل سے خوش آمد کہتا ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ سورا بھاسکر خواتین کو بااختیار بناتے بناتے خود ایک کڑوی انسان بن گئی ہیں اور یہ بات اس ملک کی شہری کی جانب سے کی جارہی ہے جس نے اپنی ہی فلم پدماوت پر پابندی لگادی تھی اس لیے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بات نہ کریں۔عروہ حسین نے بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سورا بھاسکر کا بیان ان کی کم علمی کی عکاس کرتا ہے جو اپنے بیانات میں تضادات رکھتی ہیں۔ عروہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں بلکہ اداکارہ ناکام انسان کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں۔آخر میں عروہ حسین نے کہا کہ کیا مجھے اور کہنے کی ضرورت ہے ؟۔واضح رہے کہ اداکارہ سورا بھاسکر 2015 میں پاکستان آئیں تھیں ۔

 



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…