نیویارک (این این آئی) سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل نے ڈوگلس ولیم کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’بینگ‘‘ میں کام کرکے ہالی ووڈ فلموں میں پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔سعودی عرب میں سینما کی واپسی کے بعد سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ان دونوں ہالی ووڈ کی فلم ’’بینگ‘‘ میں کام کرر ہی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت میں بننے والی مار ڈھار
سے بھرپور فلم ’’بینگ‘‘روراں برس ریلیز کی جائے گی ۔عہد کامل اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے اور نیٹ فلیکس کے تعاون سے بننے والی منی ڈراما سیریز ’’کولیٹرل‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں عہد کامل 14 نومبر 1980ء کو دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئیں اور محض 8 برس کی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہو گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے نیو یارک میں فلم اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی تھی۔