بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اس وقت دنیا بھرمیں آئٹم سانگ کوپسند کیا جا رہا ہے‘اداکارہ متیرا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل متیرا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آئٹم نمبرہی حاضرین کوجھومنے پرمجبورکرتے ہیں۔ ہمارے نوجوان فلم میکرز اچھی اورمعیاری فلمیں توبنا رہے ہیں، لیکن کچھ مخالفین اس کوتفریح نہیں بلکہ پڑوسی ملک کی نقل قراردے رہے ہیں، جوکہ درست نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرمیں آئٹم سانگ کوپسند کیا جا رہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں

یا مختلف تقریبات، وہاں پرآئٹم نمبرہی حاضرین کوجھومنے پرمجبورکرتے ہیں۔ جوآئٹم سانگ کی کامیابی اور مقبولیت کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ اس وقت اگردیکھاجائے تو فلموں میں آئٹم سانگ شامل کرنے کا رجحان زورپکڑرہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ایک نئی سمت متعارف کروانے کے لیے اکثرآئٹم نمبرکا سہارا لیا جاتا ہے بلکہ فلم کی پروموشن کے لیے بھی اس بہتراورکوئی ذریعہ دکھائی نہیں دیتا۔ اسی لیے توجس طرح بالی وڈ میں شاہ رخ، سلمان خان اور عامرخان کی فلموں میں آئٹم نمبرشامل کیے جاتے ہیں،اسی طرح اب ہمارے ملک میں بھی آئٹم سانگ بے حدضروری سمجھے جارہے ہیں۔متیرا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پوری فلم ایک طرف اورآئٹم سانگ ایک طرف ہوتا ہے۔ اس کوتیارکرنے کے لیے جہاں کثیرسرمایہ خرچ کیا جاتا ہے،وہیں اس کی دھن، میوزک ارینجمنٹ اورگائیکی کے لیے منفرد آواز کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں فلم کی کامیابی میں آئٹم سانگ کا کرداربہت نمایاں ہوتا ہے۔ اس کی متعدد مثالیں بالی وڈ میں ملتی ہیں اوردوسری جانب پاکستان میں بھی اب اس کوخاص اہمیت دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…