جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف قوال استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی بیٹی میدان میں آ گئیں

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف قوال استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی بیٹی میدان میں آ گئیں، ندا نصرت کہتی ہیں کہ اپنے کزن راحت فتح علی خاں سے شادی نہیں کی، کھوکھر پروڈکشن نیجعلی دستخط کرکے کاپی رائٹس کاغلط استعمال کیا۔استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی بیٹی ندا نصرت نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے راحت فتح علی خاں سے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیدیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ، راحت فتح علی خان کی بیوی نہیں ، کزن ہوں، وکی پیڈیا کی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد فیملی کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں لیکن پاکستان آتی جاتی رہیں گی۔ کیونکہ طویل عرصے سے ان کے والد کے گانے اور قوالیوں کو غیر قانونی طور پر گایا اور استعمال کیا جاتا رہا۔ جو اب قابل قبول نہیں ہو گا۔ندا نصرت نے کہا کہ راحت فتح علی خاں اچھا کام کر رہے ہیں مگر اب ان کو بھی نصرت فتح علی خاں مرحوم کے کلام ، قوالیاں اور گیت استعمال کرنے سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔پاکستان کے معروف قوال، موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنے والد کے گیت بغیر اجازت گانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ندا نصرت کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی اکلوتی وارث ہیں اور وہ اپنے والد کے گانوں، گیتوں اور قوالیوں کی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا نصرت کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ان کے والد کے گیتوں کو گاکر پیسے کما رہے ہیں، تاہم اب وہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ندا نصرت کے مطابق کئی لوگوں نے فیس بک سمیت دیگر سوشل ویب سائٹس پر ان کے والد کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں، جب کہ وکی پیڈیا پر بھی ان

کے حوالے سے غلط معلومات دی گئی ہے، جس پر انہوں نے متعدد بار وکی پیڈیا کو ای میلز بھیجیں، تاہم انہوں نے ان کی ای میلز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک سوال کے جواب میں ندا نصرت کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا گائیکی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم مستقبل میں وہ یہ کام کرسکتی ہیں۔ ندا نصرت نے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے والد کے وہ گانے اور قوالیاں لانچ کریں گی جن کو ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…