ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اپنے کزن راحت فتح علی خان سے شادی کی یا نہیں؟ معروف قوال استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی صاحبزادی ندانصرت نے خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے کزن راحت فتح علی خان سے شادی کی یا نہیں؟معروف قوال استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی صاحبزادی ندانصرت نے خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی صاحبزادی ندا نصرت نے اپنے کزن اور ملک کے معروف گلوکار استاد راحت علی خان سے شادی سے متعلق خبروں کے

بعد خاموشی توڑتے ہوئے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان خبروں کو غلط قرار دیدیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندا نصرت کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ، راحت فتح علی خان کی بیوی نہیں ، کزن ہوں، وکی پیڈیا کی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد فیملی کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی ہوں تاہم پاکستان بھی آنا جانا رہتا ہے۔ یل عرصے سے ان کے والد کے گانے اور قوالیوں کو غیر قانونی طور پر گایا اور استعمال کیا جاتا رہا۔ کھوکھر پروڈکشن نےجعلی دستخط کرکے کاپی رائٹس کاغلط استعمال کیا۔ جو اب قابل قبول نہیں ہو گا۔ندا نصرت نے کہا کہ راحت فتح علی خاں اچھا کام کر رہے ہیں مگر اب ان کو بھی نصرت فتح علی خاں مرحوم کے کلام ، قوالیاں اور گیت استعمال کرنے سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں ندا نصرت کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا گائیکی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم مستقبل میں وہ یہ کام کرسکتی ہیں۔ ندا نصرت نے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے والد کے وہ گانے اور قوالیاں لانچ کریں گی جن کو ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ندا نصرت کو راحت فتح علی خان کی اہلیہ بتاتے ہوئے ان کی شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں جس پر ندا نصرت نے پریس  کانفرنس میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے والد کے گیت، قوالیوں اور گانوں کیلئے ان سے اجازت کی شرط عائد کر دی ہے۔ انہوں نے اس شرط کا اطلاق اپنے خاندان کے اہم فرد راحت فتح علی خان پر بھی لاگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب انہیں بھی نصرت فتح علی خان کی گائی غزلیں، قوالیاں اور گیت گانے سے پہلے ان سے اجازت حاصل کرنا ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…