جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شام میں امریکی فوج سے تصادم بھی ہو سکتا ہے، صدربشارالا اسد کی تنبیہ

datetime 2  جون‬‮  2018 |

واشنگٹن/دمشق(این این آئی)شامی صدر بشارالاسد نے کہاہے کہ اگر امریکا نے شام میں باغیوں کی مدد کے لیے موجود اپنے فوجی دستوں کو جلد واپس نہ بلایا تو شامی سرزمین پر امریکی فوج کے ساتھ تصادم کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔روسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بشارالاسد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں

کے ساتھ مذاکرات تو کر سکتی ہے لیکن اگر ضروری ہوا تو ان کے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کے لیے عسکری قوت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ اسد کے مطابق اگر امریکی فوجی اپنے حمایت یافتہ باغیوں کی مدد کے لیے پہنچیں گے، تب بھی دمشق حکومت عسکری کارروائی کرے گے۔دوسری جانب امریکا کا کہنا تھا کہ امریکا شامی فوج یا شامی سرزمین پر موجود ایرانی فوجیوں کے ساتھ براہ راست تصادم نہیں چاہتا۔ تاہم امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے دفاع کے لیے ضروری اور متناسب طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھاکہ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد شام میں داعش کو شکست دینے کے اپنے مشن پر کاربند ہے اور شامی فوج، وہاں موجود ایرانی فوجیوں یا ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔ تاہم جیسا کہ ہم ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں، اگر حملہ کیا گیا تو امریکی فوجیوں اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے ضروری اور متناسب قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اندازوں کے مطابق شامی سرزمین پر امریکی فوج کے قریب دو سو خصوصی اہلکار موجود ہیں۔ یہ اہلکار شامی باغیوں کے گروہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز یا ایس ڈی ایف کے فائٹرز کی معاونت اور مشاورت کر رہے ہیں۔ اس گروہ کی قیادت کردوں کی ایک ملیشیا کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…