دپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس کی چوتھی فلم میں لنگی ڈانس کرتی نظر آئیں گی

1  جون‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ ایکشن تھرلر فلم سیریز’ ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان تو رواں برس اپریل میں ہی کردیا گیا تھا۔تاہم اس وقت یہ واضح نہیں تھا کہ ایکشن تھرلر سیریز کی نئی فلم کی ہدایات کون دے گا، اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سیریز کی چوتھی فلم کی ہدایات بھی ڈی جے کروسو ہی دیں گے۔اگرچہ سیریز کی چوتھی فلم بنانے کے لیے فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل نے

اس سیریز کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں اور اب اس فلم کو ان کی ہوم پروڈکشن کے تعاون سے بنایا جائے گا۔تاہم ابھی چوتھی فلم کی کاسٹ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے دپیکا پڈوکون کے حوالے سے ٹوئیٹ کرکے مداحوں کی تشنگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔سیریز کی چوتھی فلم میں مرکزی ہیرو کا کردار بھی اگرچہ ون ڈیزل ہی ادا کریں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دپیکا اس میں جلوہ گر ہوں گی یا نہیں۔لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے ٹوئیٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون لنگی ڈانس کریں۔ڈی جے کروسو نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ وہ ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم کا اختتام بولی وڈ کے گانے سے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں دپیکا کا لنگی ڈانس شامل کرکے کچھ نیا تجربہ کیا جائے۔ کروسو کی اس ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی کہ دپیکا پہلی بار ہولی وڈ فلم میں خالصتا بولی وڈ اسٹائل کا ڈانس کرکے ایک منفرد آئٹم سانگ پیش کریں گی

 

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…