واشنگٹن (این این آئی)امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کشنر سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کم کارڈیشن سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے امریکا کے جیلوں میں قیدیوں کے اصلاحات اور انہیں ملنے والی سزاؤں کے قوانین میں بہتری سے متعلق ملاقات کی۔ خیال رہے کہ 2016 میں
ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 37 سالہ ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی تھی۔انتخابات میں جہاں کم کارڈیشین نے ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی، وہیں ان کے شوہر کینی ویسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کم کارڈیشن سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ میں ان کے ساتھ وائیٹ ہاؤس کے اوول آفیس میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ملاقات بہترین رہی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے اور کم کارڈیشین نے جیل اصلاحات اور قیدیوں کو ملنے والی سزاؤں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔دوسری جانب کم کارڈیشین نے بھی ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ساتھ ہی کم کارڈیشین نے ٹوئیٹ میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈرگ کے غیر متشدد کیس میں جیل میں قید 62 سالہ خاتون ایلیسا میری جوہنسن کو قانونی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیں گے۔خیال رہے کہ کم کارڈیشن نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔