سرگودھا (آئی این پی) فراڈیوں کے گروہ نے سترسالہ شخص کو شادی کا جھانسہ دے کر28 سالہ خاتون کے ساتھ بیاہ کر لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات لوٹ کر نئی نویلی دلہن کو لے اُڑے ،تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ بوہلڑی والہ کے رہائشی 70سالہ بوڑھے ممتاز حسین کو پھالیہ منڈی بہاوالدین کے رہائشی محمد یار نے محمد ممتاز وغیرہ کی مددسے اُسے شادی کا جھانسہ دے کر ہزاروں روپے بٹورلیے اور
راولپنڈی کی 28سالہ شکریہ بی بی سے بیاہ دیا جو شادی کے محمد یار ،ممتاز،وغیرہ چار افراد لڑکی کو ملنے کے بہانے ممتاز حسین کے پاس آئے اور رات کی تاریکی میں اُسکی اہلیہ شکریہ بی بی کو تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی قیمتی کپڑے سمیت اغواء کر کے فرار ہوگئے ،ممتاز حسین کے بیان پر اُسکی نئی نویلی دلہن کو اغواء کر نے کا مقدمہ ساہیوال پولیس نے درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔