بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر ،پاکستانی قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجا رہا ہے ،ادائیگیوں کیلئے جلد ہی کتنا بڑا قرضہ لینا پڑے گا؟افسوسناک انکشافات

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانوی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور پاکستانی قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجانے لگا ہے۔برطانوی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیاکہ پاکستانی قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجانے لگا ہے،

پاکستان کی فنانسنگ ضرورت ایمرجنگ ملکوں میں سب سے زیادہ ہے،آئندہ مالی سال میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض لینا ہوں گے ٗ 1980 سے آئی ایم ایف سے 12 بیل آوٹ پیکیج لیے جاچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 سے بیرونی قرض اور واجبات 76 فیصد بڑھ کر 92 ارب ڈالر ہوچکے ہیں، بیرونی قرض، جی ڈی پی کا 31 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 سال کی کم ترین سطح پر ہیں، گرتے ذخائر کے سبب روپے کی قدر دو مرتبہ کم کی گئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ سال تک بہتر تھی، موجودہ حکومت معاشی نمو کو 10 سال کی بلند ترین سطح پر لے گئی، معاشی نموسستے خام تیل،آئی ایم ایف پیکیج اور چینی سرمایہ کاری کیمرہون منت رہی، چینی مشینری اور دیگر سامان کی درآمد نے جاری خسارہ 50 فیصد بڑھا دیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد پر بیجنگ کے بڑھتے قرضوں پر سوال ہے کہ یہ ادا کیسے ہوں گے؟ خام تیل کی بڑھتی قیمتیں معاملات کو مذید خراب کررہی ہیں اور حکمران جماعت آئی ایم ایف پیکیج کی نفی کررہی ہے۔  برطانوی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور پاکستانی قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجانے لگا ہے۔ بیرونی قرض، جی ڈی پی کا 31 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 سال کی کم ترین سطح پر ہیں، گرتے ذخائر کے سبب روپے کی قدر دو مرتبہ کم کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…