پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اِک واری فیر شیر۔۔مسلم لیگ ن کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی، شہباز شریف آئندہ وزیراعظم، معروف جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا، دھماکہ خیز پیش گوئی کر ڈالی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بار پھر شیر، معروف جریدے اکانومسٹ کے پاکستانی عام انتخابات کے حوالے سے سروے کے نتائج نے ہلچل مچا دی، ن لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف جریدے اکانومسٹ نے اپنے انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان بارے حالیہ رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات 2018میں پاکستان

میں ایک بار پھرمسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ جریدے نے اپنی انٹیلی جنس رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم جریدے نے اپنی رپورٹ کے مصنفین کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصنفین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ، اپوزیشن جماعتیں اور عدلیہ اور ملٹری کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں جیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ جریدے نے رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف آئندہ پاکستان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے جبکہ نواز شریف پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پالیسی اور فارن پالیسی پر بہرحال فوج کا اثر قائم رہے گا اور وہی اس کی شکل واضح کرنے کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں رکھے گی۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ای آئی یو یعنی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے پیش کی گئی جو کہ اکانومسٹ گروپ کا ریسرچ اور اینالسز ڈویژن ہے اس کو اکانومسٹ جریدے کی سسٹر کمپنی بھی کہا جاتا ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ کے مصنفین کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصنفین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ، اپوزیشن جماعتیں اور عدلیہ اور ملٹری کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں جیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

جریدے نے رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف آئندہ پاکستان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے جبکہ نواز شریف پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پالیسی اور فارن پالیسی پر بہرحال فوج کا اثر قائم رہے گا اور وہی اس کی شکل واضح کرنے کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…