طائف(این این آئی)سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واقعے میں زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔حملے کے
نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واقعے میں زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ حملہ آوروں نے حملے کیلیے ٹریفک اہل کار کو قتل کرکے اس کی کار اور اسلحہ چھینا۔مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع شہر طائف میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق سعودی وزارت داخلہ فوری طور پر کچھ بتانے سے گریزاں ہے۔