بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔انڈونیشیا میں سزائے موت کے کینسر میں مبتلا پاکستانی قیدی ذوالفقار علی سے متعلق تشویشناک خبر

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں سزائے موت کے قیدی اور کینسر کے مریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے۔ذوالفقار علی کو حالت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے محض چند گھنٹے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم غیر سرکاری تنظیم

جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کا دعویٰ ہے کہ ذوالفقار علی کا انتقال ہو گیا ہے۔جے پی پی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ذوالفقار علی کی حالت سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اس پیغام کو اتنا پھیلایا جائے کہ یہ انڈونیشین صدر جوکووو تک پہنچ جائے اور اس کی پھانسی کی سزا ٹل جائے لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر گئے۔واضح رہے کہ جنوری 2018 میں پاکستان نے انڈونیشیا سے ذوالفقار علی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔ایوان صدر میں پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر جوکو وڈوڈو سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے اپنے انڈونیشین ہم منصب سے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاف کرنے کی اپیل کی۔جس پر انڈونیشین صدر جوکو وڈوڈو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی کا معاملہ قانونی ہے لیکن پاکستان کی درخواست پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا۔52 سالہ ذوالفقار علی لاہور کے رہائشی اور 5 بچوں کے والد ہیں جو 17 سال قبل روزگار کی تلاش میں انڈونیشیا گئے تھے۔21 نومبر 2004 کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں انہیں 3 سو گرام ہیروئن رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جو کہ ایک بھارتی شہری نے ان پر عائد کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ذوالفقار علی کو 2005 میں ہیروئن رکھنے کے جرم میں پہلی مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق ذوالفقار علی کو نومبر 2004 کوحراست میں لیا گیا تھا اور تفتیش کے دوران ذوالفقار پر تشدد کرکے بیان لیا گیا۔تشدد کی وجہ سے ذوالفقار علی کو معدے اور گردوں کا آپریشن بھی کرانا پڑا تھا، مقدمے کے دوران انہیں ایک ماہ تک کوئی وکیل مہیا نہیں کیا گیا اور نہ ہی پاکستانی سفارت خانے کے کسی اہلکار نے ان سے رابطہ کیا۔ذوالفقار انڈونیشیا کی مقامی زبان سے ناواقف ہیں

اور انگریزی بھی تھوڑی بہت جانتے ہیں۔ انہیں تمام تر عدالتی کارروائی کے دوران انگریزی میں محدود معاونت ہی حاصل ہو پائی۔انڈونیشیا کی پولیس ذوالفقار کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کے لئے کسی بھی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی اس کے باوجود انہیں موت کی سزا سنادی گئی تھی۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…