جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ کریئٹینس پر اپنی ہیئر ڈریسر کے ساتھ ناجائز تعلقات ، اہم اعلان کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیفرسن سٹی(این این آئی)امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ گریئٹینس نے جنسی اسکینڈل میں مواخذے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک گریئٹینس کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کےالزام میں

مواخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اپنے خلاف منظر عام پر آنے والے جنسی اسکینڈل کو سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کا حربہ قرار دیتے ہوئے جمعے کو مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔44 سالہ ایرک گریئٹینس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میرے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ گزرے ہیں۔ اس دوران مجھ پر لغو اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ میں ملک کا ذمہ دار شہری اور آئین پر عمل کرنے والا گورنر ہوں اس لیے ایسے گھٹیا الزامات لگنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔امریکی ریاست مسوری کے گورنر کو مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی سامنا ہے۔ اْن پر الیکشن مہم کے دوران سیاسی حمایت حاصل کرنے کیلئے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بہبود کیلئے چیریٹی فنڈز میں رقم جمع کرانے والوں کی فہرست میں ٹمپرنگ کا بھی الزام ہے۔واضح رہے امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ کریئٹینس پر اپنی ہیئر ڈریسر کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام ہے جبکہ مذکورہ خاتون کی نیم برہنہ تصویر بھی گورنر نے ہی شائع کی تھی ۔ ایرک رابرٹ نے خاتون کی تصویر لینے کی تو تصدیق کی تھی لیکن اسے ہراساں کرنے کے الزام کی تردید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…