ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی کورین رہنما کا خفیہ دورہ امریکہ،میڈیا کے بے نقاب کرنے پروائٹ ہاؤس شرمسار، مغربی میڈیا نے ائیرپورٹ پر کھینچی تصاویرنشرکردیں

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی کورین رہنما کا خفیہ دورہ امریکہ،میڈیا کے بے نقاب کرنے پروائٹ ہاؤس شرمسار، مغربی میڈیا نے ائیرپورٹ پر کھینچی تصاویرنشرکردیں واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاوس نے شمالی کوریا کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ان کے اس دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مہمان رہنما سے مذاکرات کریں گے۔کم یونگ چول شمالی کوریا کےانٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ اور شمالی کوریا کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب چیئرمین ہیں جو بیجنگ سے ایئرچائنا کی ایک پرواز کے ذریعے نیویارک روانہ ہوئے ۔مغربی ذرائع ابلاغ نے کم یونگ چول کی بیجنگ کے ہوائی اڈے پر لی جانےوالی تصویریں نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہوئے ہیں جس کے بعد وائٹ ہاوس نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی ۔بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کم یونگ چول کا دورہ ان کے خط کا ٹھوس جواب ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ کم یونگ چول کے دورہ امریکہ کا مقصد بھی سربراہی ملاقات کی تیاریوں پر بات چیت کرنا ہے اور ان کی امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں مجوزہ سربراہی اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔کم یونگ چول شمالی کورین فوج کے فور اسٹار جنرل ہیں اور ان کا شمار کم جونگ ان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…