جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

مسافر ریلوے سٹیشن پر انتظار کرتے رہ گئے، ٹرین یارکشائر پہنچنے کے بجائے کہیں اور پہنچ گئی، یہ مضحکہ خیز واقعہ کیوں پیش آیا؟ برطانوی ٹرین سسٹم کی اس خامی کو جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

مسافر ریلوے سٹیشن پر انتظار کرتے رہ گئے، ٹرین یارکشائر پہنچنے کے بجائے کہیں اور پہنچ گئی، یہ مضحکہ خیز واقعہ کیوں پیش آیا؟ برطانوی ٹرین سسٹم کی اس خامی کو جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے لندن(آئی این پی)برطانوی ٹرین سسٹم نے ایسی خامیوں کا ادراک پہلی بار ہوا ہے،

یارکشائر پہنچنے والی ٹرین کہیں اور چلی گئی مسافر انتظار کرتے رہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفر سیاحت اور ٹرانسپورٹ کی دنیا میں اکثر یہ باتیں سننے میں آتی ہیں کہ کہیں کا سامان کہیں چلا گیااور پھر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سے فضائی مسافر جو کہیں اور جانے والے ہوتے ہیں کہیں اور پہنچ جاتے ہیں۔ اسی قسم کی ایک سنگین غلطی یارکشائر کے پونٹی فریٹ ریلوے اسٹیشن پر اسو قت دیکھنے میں آئی جب نیو کاسل سے ریڈنگ جانے والی ٹرین نے غلط پٹری بدلی اور کہیں سے کہیں اور چلی گئی اور ٹرین کے منتظر افراد اسٹیشن پر اسکا انتظار کرتے رہے۔ پریشاں حال مسافر وں میں سے بعض نے اس حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر جاری کرکے بتایا کہ ٹرین ڈرائیور بے خیالی میں کسی غلط جگہ چلا گیا ۔ شور ہنگامہ ہونے پر ریلوے حکام نے ٹرین کو اس غلط جگہ سے واپس لائے اور پھر اسے شیفلڈ بھیج دیا گیا جہاں اسکی آخری منزل تھی ۔ یہ ٹرین کراس کنٹری نامی فرم چلاتی ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اس مضحکہ خیز واقعہ کی چھان بین کررہی ہے۔ اس ٹرین سے سفر کرنے والے افراد نیو کاسل سے ریڈنگ کا 300میل کا سفر چند گھنٹے میں مکمل کرنے والے تھے مگر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے انہیں منزل تک پہنچنے میں اچھی خاصی تاخیرہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…