جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران میں شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے حسن روحانی کی دعوت افطار ٹھکرا دی، ایسا کیوں کیا گیا؟ حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی) ایران کی شو بز سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنے صدر حسن روحانی کی دعوت افطار ٹھکرا دی، فنکاروں کا موقف ہے کہ ملک میں مہنگائی اور ابتر معاشی حالات کے خلاف بہ طور احتجاج ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں شوبز سے وابستہ شخصیات، فن کاروں اور دیگر مشاہیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے افطار ڈنر کی دعوت مسترد کردی ہے۔فن کاروں کی جانب سے صدر روحانی کی جانب سے دی گئی افطاری میں شرکت سے

یہ کہہ کر انکار کردیاکہ وہ ملک میں مہنگائی اور ابتر معاشی حالات کے خلاف بہ طور احتجاج ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی کی طرف سیشوبز کی کئی اہم شخصیات کو افطار پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا مگر ان میں سے آناھیتا ھمتی، مہناز افشار، پرویز پروستوئی، خداداد ، پروز ارجمند، احسان کرمی اور فلو نظری نے صدر کی دعوت افطار مسترد کردی۔روحانی کی دعوت افطار میں شرکت سے سب سے پہلے اعلانیہ انکار آناھیتا ہمتی نے انسٹا گرام پر دعوت نامہ پوسٹ کرنے سے کیا۔انہوں نے لکھا کہ ملک میں معاشی ابتری کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کے پاس افطاری کو کچھ نہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں ٹی وی چینل سے اس لیے دور ہوں کیونکہ چینل عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے کھلے خط میں ملک میں غربت میں مسلسل اضافے، احتجاجی تحریکوں کو طاقت سے کچلنے اور شوبز پرعاید کردہ آہنی پابندیوں پر سخت احتجاج کیا۔ادھر صدر حسن روحانی کی دعوت افطار ٹھکرانے والی ایک دوسری فن کارہ مہناز افشار نے کہا کہ ملک میں بچوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کارکن اثینا دائمی کو بھی شریک کرانے کامطالبہ کیا اور کہا دائمی حکومت کے خلاف سازش اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کی پاداش میں مسلسل سات سال سے جیلوں میں قید ہیں۔ جس ملک میں بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالا جاتا ہو وہاں صدر مملکت کو افطار پارٹیوں کے انعقاد کے بجائے قوم کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…