لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بوڑھے شخص کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنی بیمار بیوی کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے چارپائی سمیت کھینچ کر ہسپتال لے جا رہا ہے، اس تصویر کو جس نے بھی دیکھا وہ آبدیدہ ہو گیا، اس بوڑھے شخص کا تعلق جھنگ سے ہے
اور وہاں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بوڑھا شخص اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال لے جانے کے لیے چارپائی پر ڈال کر اسے کھینچ کر لے جانے پر مجبو ر ہو گیا۔ جب اس بوڑھے شخص کی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تواس نے اپنی بیوی کو سول ہسپتال لے جانا چاہا لیکن ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس شخص نے چارپائی سے چادر باندھ کر اپنی بیوی کو اس پر ڈال کر کھینچنا شروع کر دیا۔ اس تصویر نے حکومت کی کارکردگی کے تمام پول کھول کر رکھ دیے ہیں ، یہ تصویر حکمرانوں کے لیے کئی سوالات لیے کھڑی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ، صارفین نے حکومت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے غریب لوگوں کے لیے صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور کوئی غریب بیمار ہو جائے تو اس کو ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس تک موجود نہیں ہے، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو خوب سنائیں۔ یک بوڑھے شخص کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنی بیمار بیوی کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے چارپائی سمیت کھینچ کر ہسپتال لے جا رہا ہے، اس تصویر کو جس نے بھی دیکھا وہ آبدیدہ ہو گیا، اس بوڑھے شخص کا تعلق جھنگ سے ہےاور وہاں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بوڑھا شخص اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال لے جانے کے لیے چارپائی پر ڈال کر اسے کھینچ کر لے جانے پر مجبو ر ہو گیا۔