کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی سمندر سے نایاب ’’آرا‘‘ مچھلی برآمد، جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندرسے نایاب ’’آرا‘‘ مچھلی مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔اس مچھلی کو سمندر سے نکالنے والے ماہی گیروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 فٹ لمبی یہ ’’آرا‘‘مچھلی مردہ حالت میں انہیں کاجھر اور ترچان کے سمندر سے ملی،بعدازاں اس’’آرا‘‘مچھلی کو ابراہیم حیدری میں نیلام کردیا گیا۔دریں اثناء ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف
پاکستان نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ اس 15 فٹ لمبی اور 1320 کلو گرام وزنی ’’آرا‘‘مچھلی کو کرین کی مدد سے بوٹ پر لایا گیا جسے ابراہیم حیدری میں 90 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ’’آرا‘‘مچھلی کی نسل خطرے سے دوچار ہے، برآمد ہونے والی ’’آرا‘‘مچھلی نایاب ترین آبی جانوروں کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں ’’آرا‘‘مچھلی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں۔