جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے، سعودی شہزادہ سلمان محل کے قریب ہی ایک بینکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے اور ۔۔! محمد الماساری کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے، حملے میں زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی،گولہ باری ڈرون پر نہیں بلکہ حملہ آور گاڑیوں پر کی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے منظر عام سے غائب ہیں۔ وہ چند ہفتوں سے منظر عام پر نہیں تھے

جس کی وجہ سے عوام میں ان کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری کا لیبانین المیادی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ محمد بن سلمان پر حملہ اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا اور ان کے زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی تھی۔ریاض میں گولہ باری کی کوریج پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل کے باہر گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ فائرنگ ایک کھلونا ڈرون کو تباہ کرنے کیلئے کی گئی تھی جو شاہی محل کی حدود میں گھس آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی محل پر ڈرون کے ذریعے حملہ نہیں کیا گیا تاہم چند ایسی گاڑیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں جن سے شاہی محل پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد سعودی شہزادہ سلمان محل کے قریب ہی ایک بینکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے جو ان کی حفاظت کیلئے فوج کی جانب سے پہلے ہی قائم کر لیا گیا تھا ۔شاہ سلمان ایک ماہ سے زائد عرصے تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہے یہاں تک کہ جب گزشتہ ماہ امریکی سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپو نے سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کی کوئی تصویر بھی میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی، ان کی اسی پراسرار پوشیدگی کی وجہ سے میڈیا سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کر دیا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے اور سعودی شہزادے سلمان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…