لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور اس سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے سالانہ 54 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ صرف سی پیک منصوبے کی کل مالیت 36ارب ڈالر ہے۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی
ایک عالمی نوعیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان جیسے ملک کو اپنا کردار ادا کرنے کے لیے انہی امیر ممالک کی مالی مدد درکار ہے جو خود کاربن کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے چین سے زیر زمین پانی کے ٹینک بنانے کے منصوبے کے لیے ابتدائی بات چیت کی ہے۔ اس تکنیک کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کر کے بوقت ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے۔