اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے و اجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پرسینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار د یدیا،مرزا محمدآفریدی نے سترہ لاکھ کچھ ہزار روپے سوشل سیکورٹی کو جمع کرانے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کرائے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نا اہلقرار دے دیا ،انہیں واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااھل قرار دیا گیا ،مرزا محمدآفریدی نے سترہ لاکھ کچھ ہزار روپے سوشل سیکورٹی کو جمع
کرانے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کرائے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہو ئے مرزا محمد آفریدی کو سینٹ سے نااہل قرار دیا،واضح رہے کہ مرزامحمد آفریدی فاٹا سے سنیٹر تھےمرزامحمد آفریدی فاٹا سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سینیٹر بننے کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ مرزا آفریدی خیبرپختون خوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے مجوزہ امیدوار منظور آفریدی کے بھائی بھی ہیں۔