یہ چیز افطاری میں ہر گز استعمال نہ کریںورنہ۔۔طبی ماہرین نے پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین چیز بارے خوفناک انتباہ جاری کر دیا

28  مئی‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)جگر ،گردوں، دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے روزہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ افطاری میں سموسے، پکوڑے ، دہی بھلے اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدے میں تیزابیت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے بے احتیاطی کی صورت میں بے ہوشی اور پیشاب کی نالی میں سوزش جیسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین پروفیسر

حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم فاروق حسن، حکیم حامد محمود، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد، حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم نذیر احمد قصوری،حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اور طبیبہ غلام زینب نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام روزہ اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ شوگر ، گردوں،جگراور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول نہیں رہتی یا 300 سے زائد رہتی ہے انہیں روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ شوگر بڑھنے سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے گردوں کے مرض میں مبتلا افراد یا پھر جن کے گردے میں پتھری ہو پانی کی کمی کے باعث مسئلہ بگڑنے اور پیشاب کی نالی میں سوزش کا خدشہ ہوتا ہے جن مریضوں کا جگر کمزور ہوتا ہے انہیں شوگر کی ضرورت ہوتی ہے روزے کی صورت میں شوگر نہ ملنے کے باعث بے ہوش ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اگر مریض روزے میں بے ہوش ہو جائے تو اسے روزہ فوری طور پر توڑ لینا چاہیئے دل کے عارضے میں مبتلا کو بھی روزہ نہیں رکھنا چاہیئے حکماء کا کہنا تھا  کہ افطاری کے وقت پانی کی کمی کی

وجہ سے معدے میں تیزابیت بڑھ چکی ہوتی ہے ایسے میں کولڈ ڈرنکس ، سموسے، پکوڑے، دہی بھلے اور دوسری تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھانے کی صورت میں پیٹ خراب اور ہیضہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ افطاری کے وقت 3کھجوریں اور ایک گلاس دودھ سے روزہ افطار کرنا اور آدھا گھنٹہ بعد کھانا کھانا چاہیے تاکہ آپ کی صحت ہشاش بشاش رہے اور روزے کے ثمرات حاصل کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…