ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی چوک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16افرادزخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سول ہسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ پیر کو ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی چوک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں4پولیس اہلکار اور 5بچوں سمیت 16افراد زخمی ہو گئے زخمی ہونیوالوں میں تیمور ، عبدل وہاب، محمد عمر،غلام محمد،
فرحان علی، محمد سلیم،محمد حیات،علی جان،الطاف،معشوق علی، ناصر احمد،کلیم اللہ،راز احمد،سمندر علی ،نذیر احمد،اجیت کمار اور علی اکبر شامل ہیں زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لئے سول لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام اور بم ڈسپوزیبل سکواڈ کی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔