ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عراق کی وفاقی عدالت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردئیے

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کی ایک وفاقی عدالت نے بعض سیاسی رہ نماؤں کی طرف سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے ۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کوئی فیصلہ کرنے میں مسلسل تیسری بار ناکام رہی ہے۔عراقی پارلیمنٹ کا ہونے والا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بعض ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ اور وفاقی عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی

کی تحقیقات کریں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ایک کمیٹی نے کہا کہ پولنگ انتظامیہ اور بعض لوگوں کی جانب سے چند منٹ کے اندر انتخابی نتائج تبدیل کئے جانے کا امکان موجود ہے۔انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والے ارکان نے حکومت کے سامنے دو آپشن رکھے ہیں۔ یا تو وہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے ورنہ عدالت کو مداخلت کی اجازت دی جائے تاکہ عدالت اپنے طورپر دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے۔

 

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…