ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ختم نبوت کے معاملے پر قانون سازی اور نوازشریف کے ممبئی حملوں کے بیانات بھاری پڑ گئے، ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند کتنے نکلے ؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ڈیڈ لائن سر پر آگئی، ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند کتنے نکلے ؟ حیرت انگیز صورتحال، اعلیٰ قیادت نے بڑا قدم اُٹھالیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں سے 25مئی تک درخواستیں مانگی گئی تھیں تاہم خواہشمند امیدواروں کی تعداد زیادہ نہ ہونے کے باعث تاریخ میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔(ن) لیگ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اب تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند سینکڑوں امیدوار درخواستیں جمع کرا چکے ہیں لیکن پھر بھی توقعات سے کم امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں لہذا موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر قانون سازی اور نوازشریف کے ممبئی حملوں کے بیانات کی وجہ سے ن لیگ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد نے ن لیگ چھوڑ کردیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کی ہے اس کے علاوہ ن لیگ کے بہت سے رہنما ایسے بھی ہیں جو کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت تو نہیں اختیارکررہے لیکن ان کا اصرارہے کہ وہ آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیں گے اور ن لیگ کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…