اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مجوزہ نگران وزیر اعلی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا کیوں گئے،جے یو آئی کے کارکن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر کے بھائی کا انتخاب جانبداری کی انتہا ہے،اس ملاقات سے منظور آفریدی نے کے پی کے عوام کے سامنے اپنی جانبداری اور ساکھ کھو دی ہے۔کے پی کے تجویز کردہ نگران وزیر اعلی منظور آفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے
رد عمل میں کہا کہ ایسے شخص کو نگران وزیر آعلی کیسے تجویز کیاگیاجو فاٹا انضمام کا مخالف ہے،الیکشن کمیشن منظور آفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر نوٹس لے،بڑا بھائی پی ٹی آئی کا ڈونر چھوٹا جے یو آئی کا ڈونر،یہ مالی گھٹ جوڑ کی بد قسمت کہانی ہے،یہ ہے عمران خان کی تبدیلی اور فضل الرحمن کی مذہبی سیاست کا اصلی چہرہ،منظور آفریدی کا پس منظر اور حرکتیں غیر جانبداری پر دھبہ ہیں۔خیبر پختون خواہ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں اور فاٹا کے عوام نے اس گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک