اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالتی تاریخ کا انوکھا کیس ، باپ نے رات گئے چھت پر چڑھ کرموبائل پر لڑکیوں سے باتیں کرنیوالے بیٹے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکالیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ اس کے بیٹے کو غیرسنجیدہ حرکتوں پر ماہِ رمضان میں جیل میں بند کر دیا جائے۔ لاہور کے شہری نے سول اینڈ سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے منع کرنے کے باوجودمیرا بیٹا غیر سنجیدہ حرکتوں سے باز نہیں
آرہا اکثر رات گئے تک لڑکیوں کے ساتھ چھت پر جا کر موبائل فون پرباتیں کرتا رہتا ہےاور ماہ رمضان میں بھی اس قبیح حرکت کی جان نہیں چھوڑی اور میرے منع کرنے کے باوجود چھت پر رات گئے تک لڑکیوں سے باتیں کرتا ہے۔باپ نے درخواست پر عدالت سے استدعا کی کہ میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کم از کم اسے ماہ رمضان میں جیل میں رکھا جائے تاکہ وہ اس غیر سنجیدہ حرکت سے باز رہے۔عدالت نےباپ کی اپنے بیٹے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کر لیا ہے۔