اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چمگادڑ کو دیکھ کر کچھ لوگ ڈر جاتے ہیںاور کراہت بھی محسوس کرتے ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ بھارت کے علاقے راج پور گائوں کی ایک بوڑھی عورت اپنے گھر میں 400سے زائد چمگادڑوں کیساتھ رہائش پذیرہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راج پور گاؤں کی باسی 74سالہ شانتابین کا کہنا ہے کہ وہ ان چمکادڑوں کے ساتھ 10سال سے رہ رہی ہوں۔ یہی میراخاندان ہے۔ کمرے میں ان کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد
میں صحن میں سونے لگی ہوں اور کھانا بھی باہر ہی پکاتی ہوں۔یہاں کمرے میں ہر طرف چمگادڑیں ہیں،دیواروں پر ، چھت پر اور فرش پر بھی۔ دس سال قبل یہاں چند چمکادڑوں نے رہائش شروع کی تھی۔ شروع میںتو یہ مجھ سے ڈرتی تھیں اور میںان سے ڈرتی تھی لیکن اب ہماری آپس میں دوستی ہوگئی ہے۔ یہ رات کو اڑتی ہیں اور باہر جاتی ہیں اور صبح ہونے سے پہلے واپس آجاتی ہیں۔شانتا کے گھر میں چمگادڑوں کی وجہ سے لوگ اسے چمگادڑوں والی اماں کے نام سے پکارتے ہیں۔