جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

رنویرسنگھ اوردپیکا کی شادی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)ویروشکا ، سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے بعد ایک اور بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں پھر سے گردش کرنے لگی ہیں۔یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ بھی ویروشکا اور اب سونم کپور اور آنند آہوجا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس سال19 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اور صرف یہی نہیں اپنی شادی کیلئے دپیکا نے اپنے میک اپ آرٹسٹ اور منیجر سمیت تمام ٹیم کو اس دوران چھٹیاں لینے سے بھی منع کردیا ہے جبکہ دونوں کی فیملیز کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکاری دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھارت کے بجائے کسی اور ملک میں ساحلِ سمندر پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کریں گے جس میں صرف قریبی دوست مدعو ہوں گے جبکہ دونوں ویروشکا ہی کی طرح ممبئی اور بنگلور میں استقبالیہ کی تقریب منعقد کریں گے جس میں فلمی ستاروں سمیت دونوں کے دوست احباب شرکت کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آتی رہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا نے نہ صرف اپنی سالگرہ رنویر سنگھ کے ساتھ منائی بلکہ اس دوران منگنی بھی کرلی ہے تاہم دونوں ہی کی جانب سے منگنی یا شادی کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…