کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ کیلئے سندھ میں بھی ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکے،معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرح سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی نگران سیٹ اپ کیلئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہ ہوسکے جبکہ الیکشن قریب آرہے ہیں،
سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت کی طرف سے ڈاکٹر سومرو یا امیر سومرو جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آفتاب شیخ اور غوث علی شاہ کے نام سامنے آئے،جن پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہوسکا۔پیر تک اگر معاملہ حل نہ ہوا تو پھر تین دن کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی آغاز سراج درانی دو نام حکومت کے اور دو نام اپوزیشن کے ناموں پر چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے،اگر تین دن میں کمیٹی بھی نام فائنل نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن کے پاس دو دو نام بھیج دیئے جائیں گے۔اس وقت تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور وزیراعلیٰ سندھ چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب تک نام فائنل نہیں ہوتے،پنجاب میں ناموں کیلئے شہبازشریف نے نوازشریف اور محمود الرشید نے عمران خان کو نام بھیج دئیے ہیں جو کہ پیر تک فائنل ہونا متوقع ہیں۔بلوچستان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور عبدالرحیم زیارت وال بھی آج ہفتہ کو مشاورت کریں گے نگران وزیراعلیٰ کیلئے سندھ میں بھی ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکے،معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرح سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی نگران سیٹ اپ کیلئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہ ہوسکے جبکہ الیکشن قریب آرہے ہیں،سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت کی طرف سے ڈاکٹر سومرو یا امیر سومرو جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آفتاب شیخ اور غوث علی شاہ کے نام سامنے آئے،جن پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہوسکا۔