ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی کے حکمران نے افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سڑکوں اور چوراہوں پر افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کو بغیر کسی پروٹوکول کے ایک ساتھی کے ہمراہ عام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران ان کا سامنا سڑک کنارے روزے داروں میں افطاری تقسیم کرنے والے

رضاکاروں سے ہوجاتا ہے۔ملک کے حکمران کو دیکھ کر رضاکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بھاگے بھاگے گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی افطاری پیش کی۔اس موقع پر شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔احسان چیریٹی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو شیخ عبدالعزیز بن علی النوایمی، جنہیں ٹوئٹر پر ‘گرین شیخ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…