جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑاروہنگیا کے مسلمان بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں ٗوڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے روہنگیا کے مظلوم مسلمان مہاجرین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔حال ہی میں پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردوخوبصورت ویڈیوزشیئرزکی ہیں جن میں وہ مسلمان مہاجرین بچوں کے ساتھ بالکل ایسے گھل مل گئیں جیسے انہیں برسوں سے جانتی ہوں۔

جبکہ ویڈیو میں بچے بھی اپنی تمام پریشانیاں بھلا کرپریانکا کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظرآرہے ہیں۔ اس موقع پرپریانکا مقبول ترین اداکارہ کے بجائے ایک درد مند خاتون نظرآرہی ہیں جس کے دل میں مذہب، نسل اورقومیت سے ہٹ کرانسانیت کیلئے درد اوربے پناہ محبت ہے۔ویڈیو کے ساتھ پیغام شیئرکرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ میں نے روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارے اوراس دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا، ان چند گھنٹوں میں میں بھول گئی کہ کہاں پرہوں اوربچوں کے ساتھ بچی بن گئی۔دوسری ویڈیومیں پریانکا کوچند ماہ کی بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا گیا پریانکا نے لکھا یہ ننھی شاہدہ ہے جس کی عمرمحض 8 ماہ ہے، اس معصوم بچی کی خوبصورت مسکراہٹ نے میرا دل چرالیا، اس کی ماں کی عمرصرف 19 سال ہے اورجب یہ روہنگیا سے پیدل سفر کرکے بنگلہ دیش آئی تو 6 ماہ کی حاملہ تھی ٗ ان بچوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ پریانکا چوپڑا کی روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ محبت اوراپنایئت کی سوشل میڈیا پرتعریفیں کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…