جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور علاقائی ممالک کیساتھ عدالتی تعاون مستحکم ہو گا،صدر شی

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جرائم کا مقابلہ کرنے اور تنازعات کو زیادہ موثر طور پر حل کرنے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ عدالتی تعاون مستحکم ہو گا،یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں منعقدہ ایس سی او کے رکن ممالک کی عدالت ہائے عظمیٰ کے صدور کی 13ویں کانفرنس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے ۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدالت ہائے عظمیٰ کے صدور اور چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس اس تنظیم کے ہم عدالتی تعاون کے نظام کی حیثیت سے رکن ممالک کے درمیان قانون کے نفاذ کے فروغ کیلئے اہم ہے ۔ کانفرنس میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار بھی شرکت کر رہے ہیں ،چینی صدر نے کہا کہ مذکورہ اجلاس عدالتی وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین اپنی خصوصیاحت کے حامل اشتراکی عدالتی اور انتظامی نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام رکن ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے کے تحت تعاون کرتے ہوئے جرائم پر کالی ضرب لگانے بیلٹ و روڈ منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور خطے میں ترقی کے ساز گار ماحول کے قیام کیلئے کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چین قانون پر مبنی ،بین الاقوامی اور حسب حال کاروباری ماحول قائم کر رہا ہے ۔اور اشتراکی قانون کی حکمرانی والے ملک کی تعمیر کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…