ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں سے میرے کام کے حوالے سے شائقین کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے جو ایک اچھی بات ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ اگر میری فلم ’’جو جیتا وہی سکندر ‘‘ آج بنائی جائے تو یہ ایک بہت بڑی ہٹ فلم ثابت ہو گی کیونکہ یہ ایسی فلم ہے جسے آج
کے لوگ پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو میں اکیلا تھا کیونکہ میں ایک ایسااداکار تھا جو دلچسپی کا باعث بننے والی فلمیں کرتا تھا لیکن مارکیٹ اور دیگر لوگ ایسی فلموں پر یقین نہیں رکھتے تھے، ہم چند لوگ ہی تھے اور میں مسلسل اس لہر کے خلاف کوششیں کرتا رہتا تھا لیکن اب وقت بدل گیا ہے اور اب ایسی فلموں کے لئے راہ ہموار ہو رہی ہے۔