جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

دو سال بعد اسمبلی جانیوالے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تنخواہ، الائونسز اور مراعات کا مطالبہ کر دیا معروف صحافی نےٹی وی پروگرام میں کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دو سال بعد اسمبلی جانے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تنخواہ اور الائونسز کا مطالبہ کر دیا، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی رئوف کلاسرا نے کپتان کی کلاس لے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے تنخواہ اور الائونسز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی جا کر خان صاحب پوچھے کہ انہوں نے مورل گرائونڈ اور اخلاقی جرأت کے تحت اپنی تنخواہ اور الائونسز کا مطالبہ کیا ہے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اگر سیشن الائونسز ، تنخواہ ، مراعات لیں تو کہ وہ معاشرے میں غلط مثالیں قائم کر رہے ہیںاگر آپ کے گھر میں آپ کا ملازم ، مالی یا باورچی دو سال کے لیے نہ آئے تو کیا آپ ان کو تنخواہ دیں گے؟ آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو دو سال غیر حاضر رہنے کے باوجود بھی اپنے ملازمین کو تنخواہ دیں گے؟ جو چیزیں آپ اپنے گھر کے لیے نہیں پسند کرتے وہ آپ ملک کے لیے کیسے پسند کر سکتے ہیں؟قومی اسمبلی میں جعلی حاضریاں لگائی گئیں مگر کسی نے سوائے یوسف تالپورکے اس چیز کا نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھی پی ٹی آئی اس کا مطالبہ کرتی اور سوال کرتی کہ ہمیں بتایا جائے کہ کن لوگوں نے جعلی حاضریاں لگا کر مراعات یا الاؤنسز لیے ہیں مگر اب یہ لوگ ایک دوسرے کو طعنے دینے کے بھی قابل نہیںرہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رئوف کلاسرا نے قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی جانب سے جعلی حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اراکین اسمبلی ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو حاضری لگانے کا 5ہزار روپے ملتے ہیں اراکین اسمبلی اپنے ساتھی اراکین اسمبلی کو 5ہزار روپے کی خاطر جعلی حاضری لگانے کا کہتے ہیں اور خود اسمبلی کے سیشن میں نہیں آتے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…