اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ماہ رمضان میں افطاری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی اداکار
شعیب سے شادی کی تھی۔اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔تصاویر اداکار شعیب کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دپیکا ککڑ شوہر اور دیگر گھر والوں کے ساتھ افطاری کے دسترخوان پر بیٹھی ہیں اور نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔