کراچی (آئی این پی)حکومت سندھ نے تمام پولیس رینج/زون کی سطح پر قائم وومن اینڈ چلڈرن پولیس اسٹیشن پر تعینات اسٹاف کی تنخواہوں میں ماہانہ ایک بنیادی تنخواہ بطور ایڈیشنل الاؤنس اضافے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔جس پر اطلاق یکم جولائی 2018 سے کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے گئے سنجیدہ اقدامات اور کاوشوں کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ
نے انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹ میں تعینات تمام پولیس افسران جوانوں ودیگر اسٹاف کو مبارکباد دی ہے۔آئی جی سندھ نے تمام پولیس رینج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹ میں پوسٹنگ کے خواہش مند افسران اور جوانوں کی تفصیلات بمعہ تعلیم وسروس ریکارڈ ارسال کی جائیں تاکہ ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے انکے انٹریوز اور سلیکشن کو ممکن بنایا جاسکے۔