ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہوس کے اندھے نے والدہ اور خالدہ کے بعد معصوم بچی کو بھی نہ بخشا، انتہائی شرمناک واقعہ 

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

گگو منڈی(نیوز ڈیسک )جنسی درندے نے والدہ اور خالہ کے بعد معصوم بچی کو بھی نہ بخشا ۔12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ۔نا کامی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم بد کاری کا اڈا چلاتا ہے ۔متاثرہ بچی کے لواحقین کا الزام ۔گگو منڈی کے نواحی گاؤں 187۔ای۔ بی کے محنت کش فیاض چوہان نے اپنی بھانجی 12سالہ رمشا کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بہن ارشاد بی بی کی شادی لیاقت علی کے ساتھ ہوئی تھی جس کی ایک بچی رمشا جس کی عمر 12سال ہے ۔

میاں بیوی میں ناچاقی کے بعد ارشاد بی بی نے طلاق لے لی اور چک نمبر 187۔ای ۔ بی کے رہائشی مرزا محمد حسین عرف فوجی نے میری بہن سے نا جائز تعلقات استوار کر لیے اور کچھ عرصہ بعد میری دوسری ہمشیرہ میناں بی بی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور میری دونوں بہنوں کی عصمت دری کرنے کے ساتھ ساتھ بد کاری کا اڈا بھی چلانا شروع کر دیا ۔گزشتہ روز ارشاد بی بی کی بیٹی رمشا گھر میں اکیلی تھی کہ محمد حسین ملزم نے اس سے زبر دستی زیادتی کی کوشش کی بچی کے انکار و شور مچانے پر ملزم نے اس کا گلہ دبا دیا اور اس کے جسم پر آ ہنی راڈ برسائے ۔چیخ و پکار پر اہلیان محلہ نے آ کر بچی کی جان بچائی ۔متاثرہ بچی رمشا نے کہا کہ ملزم قبل ازیں میرے ساتھ نا زیبا حرکات بھی کرتا تھا جس پر میں نے اپنی والدہ کو بھی بتایا تھا لیکن والدہ نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔متاثرہ بچی رمشا نے چیف جسٹس آ ف پاکستان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔بچی کے ماموں محمد فیاض نے بتایا کہ اس نے وقوعہ کی بابت مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست دی ہے تا ہم ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ جنسی درندے نے والدہ اور خالہ کے بعد معصوم بچی کو بھی نہ بخشا ۔12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ۔نا کامی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم بد کاری کا اڈا چلاتا ہے ۔متاثرہ بچی کے لواحقین کا الزام ۔گگو منڈی کے نواحی گاؤں 187۔ای۔ بی کے محنت کش فیاض چوہان نے اپنی بھانجی 12سالہ رمشا کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بہن ارشاد بی بی کی شادی لیاقت علی کے ساتھ ہوئی تھی جس کی ایک بچی رمشا جس کی عمر 12سال ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…