اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیدخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نگراں وزیراعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں
شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دئیے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے۔