اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حرم کعبہ دہشتگردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گیا، سعودی سکیورٹی فورسز کا حرم شریف کے قریب ہنگامی آپریشن، متعدد افراد گرفتار۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حرم شریف کے قریب عزیزہ کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت
پرپولیس نے چھاپا مارا۔ اس دوران دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں کئی افراد گرفتار کر لیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حرم شریف کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا تھا۔ سعودی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہلاک کر دیا تھا۔