جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی ایم پی اے نادیہ عزیز کو لینے کے دینے پڑ گئے، سرگودھا شہر میں ایسے پوسٹرزلگ گئے کہ سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، پوسٹرز پر کونسی تصویر اور کیا لکھا ہے؟

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی سرگودھا کی ایم پی ے نادیہ عزیز کے خلاف شہر بھر میں پوسٹر لگ گئے، یونیورسٹی روڈ پر جا بجا آویزاں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالی نادیہ عزیز کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے خلاف سرگودھا شہر میں پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ووٹ کو عزت دواور نوازشریف کو نعرے لگواتے دکھائے گئے ہیں۔یونیورسٹی

روڈ پران کی تصاویر والے پوسٹرآویزاں ہیںاور ہرپوسٹر پر لکھا ہے ’’لوٹا ٹھاہ ،مفاد پرست اورابن الوقت ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں‘‘۔کپتان کی کھلاڑی بننے والی خاتون رہنما کیخلاف پوسٹرز کس نے لگوائے کسی کواس بارے کچھ پتا نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔۔انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…