پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسدی فوج کی فلسطینی یرموک کیمپ میں لوٹ مار کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری، بھوکی فوج نے فرنیچر اور برتن تک لوٹ لیے

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اپنی ہی قوم کے خلاف جنگی جرائم تو ملوث ہے مگر اب پتا چلا کہ اسدی فوج لوٹ مار اور قذاقی کے فن سے بھی پوری طرح آگاہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں دمشق کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ الیرموک پر اسدی فوج نے نہتے شہریوں پر قیامت ڈھانے کے بعد بڑے پیمانے پر لوٹ مار مچائی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسدی فوج کے ہاتھوں یرموک کیمپ میں ہونے والی لوٹ مار کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسدی فوج نے کوئی بے کار چیز بھی وہاں نہیں چھوڑی۔ جو ان کے ہاتھ لگا مال غنیمت سمجھ کو اسے گاڑیوں پر لاد کر لے جایا گیا۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصوریوں میں اسدی فوج کو گھروں میں استعمال ہونے والے سامان، فرنیچر، الیکٹرک کے آلات کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لاد کر وہاں سے اپنے ٹھکانوں پر لے جایا گیا۔خیال رہے کہ اسدی فوج کی جانب سے شہروں میں لوٹ مار کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اسدی فوج نے جہاں جہاں بھی کارروائی کی اور باغیوں کو پسپا کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔اسدی فوج کی طرف سے شکست خوردہ کی ایک اصطلاح متعارف کرائی گئی۔ اس کا مطلب یہ کہ باغیوں کے کنٹرول سے نکلنے والے علاقوں سے حاصل ہونے والا مال غنیمت ہے۔ اس اصطلاح کے تحت حمص، حلب اور دمشق کے نواح میں جتنی لوٹ مار کی گئی اسے احاطہ تحریر میں لانا بھی مشکل ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسدی فوج کی طرف سے بمباری کے بعد یرموک پناہ گزین کیمپ سے 400 افراد کو حما منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…