اسلام آباد(آن لائن)پنجاب سے حکومتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا،غضنفر چھینہ، عامرشاہانی اور نارووال سے میاں رشید نے
نون لیگ سے ناطہ توڑ لیا۔دونوں شخصیات نے کپتان کے قافلے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اخیار کرلی۔اس موقع پر سنئیرمرکزی رہنما جہانگیر ترین ،وسطی اور شمالی پنجاب کے صدورعبدالعلیم خان اور عامر محمود کیانی بھی موجود تھے ۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالے سیاسی رہنماؤں نے پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔دریں اثناء نارووال سے رکن پنجاب اسمبلی اویس قاسم نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،سرگودھا سے ممتاز سیاسی شخصیت میاں رشید بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہو گئے،علی رضا دریشک کی قیادت میں سردار فاروق دریشک، کلیم دریشک اور عبداللہ دریشک کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ظفرملک