اٹک (آن لائن ) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ’آج میاں صاحب نے بتا دیا کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور کس نے نکالا ؟جتنی مرضی دھاندلی کرلو جتنی مرضی لوٹے بنا لو الیکشن میں شیر ہی دھاڑے گا‘۔ اٹک میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ 18 سال بعد اٹک آئی ہیں، اٹک جیل میں ان کے والد اور بھائی کو قید کیا گیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ جب اٹک جیل میں والد اور بھائی سے ملنے آتے تھے تو اٹک کے لوگ ہمارے ساتھ ہوتے تھے، نوازشریف 18 سال پہلے بھی
اٹک جیل میں عوام کی محبت کی سزا بھگت رہا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ ’1999میں میاں صاحب کو کہا گیا کہ استعفا دیں تو انہوں نے انکار کیا، آج بھی نیب کورٹ میں میاں صاحب صبح 9 سے ایک بجے تک بیان ریکارڈ کراتے ہیں، آج تیسرا دن ہے میاں صاحب روزے سے ہوتے ہیں اور 4 گھنٹے بیان ریکارڈ کراتے ہیں‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’پاناما میں جس کا نام نہیں اس پر مقدمہ چلایا گیا، جن 400 لوگوں کا پاناما میں نام ہے ان کی ایک پیشی بھی نہیں ہوئی، جب ثبوت آئے تو پتا چلا کہ پاناما میں کچھ نہیں، یہ الزام لگاچکے لیکن کرپشن ایک پائی کی نہ نکلی، جب کرپشن نہ نکلی تو پھر یہ اقامہ نکال کر لائے‘۔انہوں نے کہا کہ ’اقامہ پر نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا، وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کے الیکشن میں 40 امیدوار میری والدہ کے مقابلے میں کھڑے تھے ، این اے 120 میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، پولنگ والے دن بھی جو ن لیگ کی پرچی لے کر آتا تھا اس کو چھ چکر لگائے جاتے تھیلیکن سب سازشوں کے باوجود اللہ نے نوازشریف کو فتح دی‘۔