اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فو ڈاتھارٹی ان ایکشن ، فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پرگورمے فوڈ ز کا سویٹس ،ڈیری اور پیزا سیکشن اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 2 ریسٹورنٹ سیل کر دیے،ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔رمضان بازروں میں سٹالز کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل سبزیاں اور غیر معیار بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔
متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبائی دارالحکومت اہور میں کارروائی کرتے ہوئے بھوبتیاں چوک ڈیفنس روڈ پر واقع گورمے فوڈز سوئٹس اینڈ پیزا سیکشن اور سندر اسٹیٹ میں گورمے فوڈز ڈیری سیکشن کو صفائی کے ناقص انتظامات ، مس لیبلنگ کرنے ،ریکارڈ کی عدم موجودگی ،زائدالمعیاد اشیاء،کاسمیٹکس رنگ ، ناقص آئل کااستعمال کرنے اور تاریخ اجرا اور انتہا کی عدم موجودگی پر سر بمہر کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ گلبرگ میں موجود ٹائی پائی اور ٹیسکنی ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ،ناقص آئل استعمال کرنے، ریکارڈ اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پرریسٹورنٹس کو سیل کر دیاگیا۔ مزید برآں گلبرگ میں نائرا نوسٹرا ریسٹورنٹ کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، زائدالمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور حشرات کی بہتات پر35,000 کاجرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران 221کلو گلے سڑے پھل سبزیاں90 لیٹر غیر معیاری بوتلیں اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔